Wed, September 16, 2026

پبلک سروس کمیشن نے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان کا اعلان کر دیا

پبلک سروس کمیشن نے ایم سی کیوز پر مبنی امتحان کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سرکاری ملازمتوں کے امیدواروں کے لیے امتحانی نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ایم سی کیوز پر مبنی امتحانات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

175 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ایس 16 سے بی ایس 21 تک کے تمام جنرل ریکروٹمنٹ کے امتحانات میں تحریری پیپرز کو ختم کرکے ایم سی کیوز پر مشتمل سوالات ہوں گے۔

نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ بی ایس 16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں کا ایک ایم سی کیوز پیپر ہوگا، جس میں ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر منفی کیے جائیں گے۔ کامیابی کے لیے 40 سے 50 نمبروں کا حصول ضروری ہوگا۔

پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے امتحانات میں شفافیت بڑھے گی اور نتائج کا عمل تیز ہوگا۔