Wed, September 16, 2026

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا گیا

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا گیا

اسلا  م آباد:اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن میں ان کے کردار پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو وطن عزیز کا مضبوط محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے معرکہ حق میں دشمن کے طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ملاقات میں قومی سلامتی کے اہم امور اور پاک فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔