Wed, September 16, 2026

ڈیجیٹل عہد میں صحافت اور انسانی حقوق: تحفظ کی جدوجہد

ڈیجیٹل عہد میں صحافت اور انسانی حقوق: تحفظ کی جدوجہد


گزشتہ دنوں ایک ڈیجیٹل سکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کا موقع ملا یہ ورکشاپ موضوع کے اعتبار سے نہایت مفید اور معلوماتی ثابت ہوئی۔نشست کے دوران شرکاءکو حساس معلومات کے تحفظ، ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے اور محفوظ آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، تاکہ وہ اپنے اہم کام کو مزید مو¿ثر اور محفوظ انداز میں جاری رکھ سکیں۔ یہ ورکشاپ پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک (PJN) اور وائز (WISE) کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم افراد، صحافیوں اور سوشل ایکٹوسٹس کو ڈیجیٹل دنیا میں درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے معلومات فراہم کرنا تھا۔
اس نشست میں ماہرین نے نہایت سادہ مگر مو¿ثر انداز میں شرکاءکو یہ باور کرایا کہ آج کے دور میں صرف سچ بولنا کافی نہیں بلکہ اسے محفوظ انداز میں بیان کرنا بھی ضروری ہے۔ رضا علی اور بشریٰ خالق نے اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر شرکاءکو حساس معلومات کے تحفظ، ڈیجیٹل خطرات کی پہچان، اور محفوظ آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کی۔ ان کی گفتگو کا محور یہی تھا کہ انسانی حقوق کے کارکن اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے خود کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
ورکشاپ کے دوران اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز (HRDs) اپنی آن لائن سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بنیادی مگر مو¿ثر اقدامات اختیار کریں۔ سب سے پہلے اکاو¿نٹس اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں ٹو-فیکٹر آتھنٹیکیشن (2FA) کا استعمال ایک بنیادی مگر انتہائی اہم قدم ہے، جو کسی بھی اکاو¿نٹ تک غیر مجاز رسائی کو مشکل بنا دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر اکاو¿نٹ کے لیے الگ اور مضبوط پاس ورڈ رکھنا بھی ضروری ہے، کیونکہ ایک کمزور پاس ورڈ پورے ڈیجیٹل وجود کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
مزید برآں، پاس ورڈ مینیجرز جیسے ٹولز کا استعمال بھی تجویز کیا گیا تاکہ پیچیدہ پاس ورڈز کو محفوظ اور منظم طریقے سے رکھا جا سکے۔ یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات بظاہر معمولی محسوس ہوتے ہیں مگر عملی طور پر یہ ایک مضبوط دفاعی حصار قائم کرتے ہیں۔
مواصلات کے حوالے سے بھی شرکاءکو آگاہ کیا گیا کہ عام میسجنگ ایپس کے بجائے اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپٹڈ پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جائے۔ سگنل، واٹس ایپ اور دیگر محفوظ ایپس کے ذریعے بات چیت کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر حساس نوعیت کی گفتگو کے لیے انکرپشن ایک لازمی عنصر بن چکی ہے۔ اسی طرح عوامی وائی فائی کے استعمال کے دوران VPN کا استعمال بھی نہایت اہم قرار دیا گیا، کیونکہ غیر محفوظ نیٹ ورکس ہیکرز کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔
ڈیجیٹل دنیا میں سب سے بڑا خطرہ اکثر ہماری لاعلمی یا غفلت سے پیدا ہوتا ہے۔ فشنگ حملے، مشکوک لنکس، اور جعلی ای میلز ایسے ہتھیار ہیں جن کے ذریعے صارفین کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ورکشاپ میں اس پہلو پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور شرکاءکو ہدایت دی گئی کہ کسی بھی غیر معروف لنک، میسج یا QR کوڈ پر کلک کرنے سے گریز کریں۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات کا حد سے زیادہ اشتراک بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ معلومات کسی بھی بدنیتی رکھنے والے فرد کے لیے استعمال کے قابل ہو سکتی ہیں۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی شرکاءکو عملی تجاویز دی گئیں۔ اہم ڈیٹا کا باقاعدہ بیک اپ رکھنا، فون اور کمپیوٹر پر مضبوط لاک سسٹم کا استعمال، اور ایمرجنسی پلان تیار رکھنا ایسے اقدامات ہیں جو کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔ یہ تمام تدابیر اس بات کی ضمانت نہیں دیتیں کہ خطرہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا، مگر یہ ضرور یقینی بناتی ہیں کہ اس کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
اس پوری نشست کا لب لباب یہی تھا کہ ڈیجیٹل دور میں جدوجہد کا انداز بھی بدل چکا ہے۔ اب صرف میدان میں نکلنا ہی کافی نہیں بلکہ آن لائن دنیا میں بھی اتنی ہی محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کے لیے یہ ایک دوہرا چیلنج ہے کہ وہ نہ صرف سچائی کو سامنے لائیں بلکہ خود کو بھی محفوظ رکھیں۔
 اگر اس صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ہم ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں خاموشی بھی خطرناک ہے اور بولنا بھی۔ مگر تاریخ یہ بتاتی ہے کہ آواز کو دبایا جا سکتا ہے، ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس آواز کو دانشمندی، احتیاط اور جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنایا جائے۔
ڈیجیٹل سکیورٹی اب ایک انتخاب نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے۔ اگر انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر لیں تو نہ صرف وہ اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنی جدوجہد کو بھی زیادہ مو¿ثر اور پائیدار بنا سکتے ہیں۔ یہی اس ورکشاپ کا اصل پیغام تھا اور یہی آج کے دور کی سب سے بڑی حقیقت بھی ہے۔

ٹیگز: