سوات: سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا۔
سوات مینگورہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شدید محسوس ہوئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے فوراً امدادی ٹیموں کو متحرک کر لیا ہے اور حالات پر نظر رکھی جارہی ہے۔