نئی دہلی : بھارت میں سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کے مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے ووٹ چوری اور ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی تفصیلات سامنے لائیں۔
رپورٹ کے مطابق، کرناٹک میں 2023 کے انتخابات سے قبل ہزاروں ووٹرز کے نام غیر قانونی طور پر حذف یا تبدیل کیے گئے اور ہر ووٹر کے نام کو حذف کرنے کے عوض 80 روپے فی ووٹ ادا کیے گئے۔ متعدد جعلی اکاؤنٹس اور لیپ ٹاپس بھی اس دھاندلی میں استعمال ہوئے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پارٹی ترجمان پون کھیرا نے اس اقدام کو جمہوریت کی توہین قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے یہ منظم مہم چلائی گئی۔