Wed, September 16, 2026

 نسانکا کی 98 رنز کی دھواں دار اننگز، سری لنکا کی زمبابوے پر 9 وکٹوں سے فتح

 نسانکا کی 98 رنز کی دھواں دار اننگز، سری لنکا کی زمبابوے پر 9 وکٹوں سے فتح

راولپنڈی:ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا حاوی رہے، جنہوں نے 98 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا اور ریان برل نے 37، 37 رنز کی مفید اننگز کھیلیں جبکہ برائن بنیٹ نے 34 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے پراعتماد آغاز کیا۔ نسانکا نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔ کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے مطلوبہ سکور 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

سیریز میں سری لنکا کا اگلا میچ جمعرات کو پاکستان کے خلاف ہوگا، جو فائنل میں رسائی کے لیے فیصلہ کن تصور کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: