Wed, September 16, 2026

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز: آج زمبابوے اور سری لنکا کا پانچواں میچ ہوگا

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز: آج زمبابوے اور سری لنکا کا پانچواں میچ ہوگا

راولپنڈی : ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کا پانچواں میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 6 بجے میدان میں اتریں گی اور ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا اور تیاری مکمل کر لی ہے۔

اب تک سیریز میں سری لنکا نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کیا ہے، جبکہ زمبابوے نے تین میچز میں ایک جیتا اور دو میں اسے ناکامی ہوئی۔

یاد رہے کہ دو دن پہلے پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے سیریز میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا اہم موقع ہوگا۔

ٹیگز: