لاہور:گوگل نے دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ویب براؤزر 'کروم' کے لیے ہنگامی سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ کمپنی کے مطابق براؤزر میں 2 سنگین سکیورٹی خامیاں پائی گئی ہیں جن کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں۔
صارفین اپنی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تھری ڈاٹ مینیو کے ذریعے Settings اور پھر About Chrome میں جا کر براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کریں۔