Wed, September 16, 2026

مقدس سفر کا آغاز: حجاجِ کرام کی منیٰ آمد، حج کے رکنِ اعظم 'وقوفِ عرفہ' کے لیے کل میدانِ عرفات روانگی

 مقدس سفر کا آغاز: حجاجِ کرام کی منیٰ آمد، حج کے رکنِ اعظم 'وقوفِ عرفہ' کے لیے کل میدانِ عرفات روانگی

مکہ مکرمہ : لبیک اللّٰہم لبیک، لا شریک لک لبیک۔۔۔ کی ایمان افروز گونج کے ساتھ دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاجِ کرام نے مناسکِ حج کا آغاز کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ سے حجاج کی منیٰ آمد کے بعد دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر عاشقانِ رسولؐ سے چھلک اٹھا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
حجاجِ کرام آج کا پورا دن اور رات منیٰ کی خیمہ بستی میں ہی گزاریں گے، جہاں وہ اپنے گناہوں کی معافی، امتِ مسلمہ کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے حجاج کے لیے پینے کے ٹھنڈے پانی، طبی سہولیات اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
مناسکِ حج کے مروجہ شیڈول کے مطابق، حجاجِ کرام کل صبح سویرے حج کے رکنِ اعظم 'وقوفِ عرفہ' کی ادائیگی کے لیے میدانِ عرفات کا رخ کریں گے۔ عرفات میں قیام حج کا سب سے بڑا اور بنیادی رکن ہے، جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔

ٹیگز: