Wed, September 16, 2026

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے لیے سخت اقدامات، پاسپورٹ منسوخی اور مقدمات کا فیصلہ

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے لیے سخت اقدامات، پاسپورٹ منسوخی اور مقدمات کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے واپس بھیجے گئے (ڈی پورٹ) پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب ان افراد کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے اور ان پر مقدمات درج کیے جا سکیں گے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایسے افراد کے نام پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے تاکہ وہ دوبارہ پاسپورٹ حاصل نہ کر سکیں۔

محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہو کر واپس آنے والے لوگ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ ہوا کہ پاسپورٹ سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی، جس کی قیادت سیکریٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد پر جعلی کاغذات، غیر قانونی سفر یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی جیسے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 
 

ٹیگز: