Wed, September 16, 2026

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی فیملی میں اضافہ، ننھی بیٹی کی پیدائش

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی فیملی میں اضافہ، ننھی بیٹی کی پیدائش

لاہور :شوبز کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں ننھی بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹا سٹوری پر مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی اور اہلیہ اقراء عزیز کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

بیٹی کی پیدائش 24 جنوری 2026 کو ہوئی، اور کچھ ہی دیر میں یہ خوشی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شوبز شخصیات اور مداح جوڑے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دے رہے ہیں۔

یہ یادگار جوڑی دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی اور جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی خوشی منائی تھی۔ اب ان کے ہاں ننھی بیٹی کی آمد نے خاندان میں خوشیوں کا نیا اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیگز: