کیلیفورنیا: ایپل نے 4 مارچ کو ایک ایونٹ کا اعلان کیا ہے جس میں وہ اپنے 2026 کے سستے ترین آئی فون کا نیا ماڈل پیش کرے گا۔ اگرچہ ایپل نے ایونٹ کے مقصد کا تفصیل سے ذکر نہیں کیا، لیکن مختلف رپورٹس کے مطابق اس میں آئی فون 16 ای کا نیا ورژن آئی فون 17 ای کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔
یہ آئی فون 17 ای ایپل کا سستا ترین ماڈل ہوگا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ اس کا ڈیزائن زیادہ تر گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای جیسا ہی ہوگا، مگر اس میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سب سے بڑی تبدیلی اس کے سیلفی کیمرے میں متوقع ہے، جس میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا، جبکہ آئی فون 16 ای میں سیلفی کیمرا نوچ ڈیزائن میں چھپا ہوا تھا۔
آئی فون 17 ای میں اے 19 پراسیسر ہوگا جو آئی فون 17 میں بھی دیا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ اس کی پرفارمنس آئی فون 17 سے کم نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، آئی فون 17 ای میں مگ سیف چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہوگی، جو تیز رفتار میگنیٹک چارجنگ فراہم کرے گا، جبکہ آئی فون 16 ای میں صرف سادہ وائرلیس چارجنگ تھی۔
آئی فون 17 ای میں سی 1 ایکش موڈیم بھی شامل ہوگا، جو تیز ڈیٹا اسپیڈز اور بہتر توانائی کی بچت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے نئی این 1 وائرلیس چپ بھی اس میں شامل کی جائے گی۔