Wed, September 16, 2026

یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو کا دفاعی قرض دینے کا اعلان

یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو کا دفاعی قرض دینے کا اعلان

لندن : یورپی یونین نے روس کے ساتھ کشیدگی کے دوران یوکرین کو 90 ارب یورو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یورپی قیادت کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

یہ رقم یوکرین کی فوری دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، اور پہلی مالی معاونت ایسٹر سے پہلے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ یورپی یونین کا یہ اقدام یوکرین کی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے اور روس کے خلاف اس کی مزاحمت میں مدد دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: