Wed, September 16, 2026

وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزیروں کے نام کا اعلان متوقع

وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزیروں کے نام کا اعلان متوقع

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں توسیع کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور نیا وزارتی عملہ 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں حلف اٹھائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین جیسے حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ کا حصہ بنیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ساتھ ہی بیرسٹر عقیل اور حزیفہ رحمان کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔عبد الرحمان کانجو اور سردار یوسف جیسے سابق وفاقی وزرا بھی کابینہ میں شامل کیے جائیں گے، جبکہ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن نوشین افتخار، رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے وزیروں کی حلف برداری کی تقریب 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں متوقع ہے۔

ٹیگز: