Wed, September 16, 2026

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا بلوچستان کو گندی سیاست سے بچانے کا عہد

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا بلوچستان کو گندی سیاست سے بچانے کا عہد

 نصیر آ باد :وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو گندی سیاست سے بچانا بہت ضروری ہے، اور یہ ریاست کے مفادات کے لیے لازم ہے۔ نصیر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کوئٹہ آئیں تو انہیں 38 اضلاع کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ انہیں بلوچستان کے اصل مسائل کا پتا چلے۔

انہوں نے علیحدگی کی باتوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر شہری سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ امن قائم ہو سکے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے بگٹی قبیلے کے اندر قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل حل کرنا ان کی حکومت کی ترجیح ہے۔

ٹیگز: