کراچی :کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے اس ماہ ہونے والی امن مشقوں کو پاکستان کی میری ٹائم سفارتکاری کا مظہر قرار دیا۔ کراچی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں ایک ملٹی لیٹرل ایکسرسائز تھیں، جس میں 60 ممالک کی غیرملکی بحریہ شریک ہوئیں۔ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم ڈپلومیسی تھا، جو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
رئیر ایڈمرل نے کہا کہ مختلف ممالک کی شرکت پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر ساکھ کو ثابت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشقیں پاکستان کی اپنی سرحدوں میں سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔
کمانڈر کوسٹ نے اس بات پر زور دیا کہ سی گارڈ مشقوں کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی بحرانی صورتحال میں فوری ردعمل کا وقت کم کرنا تھا، کیونکہ میری ٹائم سکیورٹی قومی سلامتی کے بنیادی حصے کے طور پر اہمیت رکھتی ہے۔