Wed, September 16, 2026

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ یومِ قائد پر جاری

آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ یومِ قائد پر جاری

راولپنڈی : یومِ قائد کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کیا ہے، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس نغمے میں قائداعظمؒ کی قیامِ پاکستان کے لیے کی جانے والی قربانیوں اور ان کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے، اور یہ پاکستان کی طاقت اور عزم کا اظہار ہے جو دشمنوں کے عزائم کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

نغمہ قائداعظمؒ کی رہنمائی، ان کے اصولوں اور نظریات کی یاد دلاتا ہے اور یہ پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے قوم کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ ’’پیغامِ قائد‘‘ قائداعظمؒ کے افکار کو نئے انداز میں زندہ کرتا ہے اور ہمیں ان کے اصولوں پر عمل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس نغمے میں بابائے قوم سے قوم کی محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے، اور یہ نغمہ قائداعظمؒ کی رہنمائی کو یاد کرتے ہوئے ہم سب کو متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے تاکہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکیں۔

ٹیگز: