Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پزشکیان ملاقات نتیجہ خیز رہی: محسن نقوی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پزشکیان ملاقات نتیجہ خیز رہی: محسن نقوی

راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ایران امریکا تنازع، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور تنازع کے جامع حل کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات کے دوران اپنا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔

ٹیگز: