Wed, September 16, 2026

2027 ہنڈائی ٹوسان کی نئی جھلک، ڈیزائن اور سائز میں بڑی تبدیلیاں

 2027 ہنڈائی ٹوسان کی نئی جھلک، ڈیزائن اور سائز میں بڑی تبدیلیاں

کراچی :ہنڈائی نے اپنی معروف SUV ٹوسان کے 2027 ماڈل کی ابتدائی تصاویر جاری کردی ہیں، جس میں ڈیزائن، اندرونی جگہ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نئی ٹوسان کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ چوڑا، لمبا اور مضبوط انداز دیا گیا ہے۔

نئے ماڈل کی لمبائی میں 2.3 انچ جبکہ چوڑائی میں 1.5 انچ اضافہ ہوا ہے۔ وہیل بیس بھی 1.1 انچ بڑھایا گیا ہے، جس کا فائدہ خاص طور پر پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والے مسافروں کو ہوگا۔ ہنڈائی کے مطابق دوسری قطار میں لیگ روم اور ہیڈ روم میں بہتری لائی گئی ہے، جبکہ پچھلے دروازے بھی زیادہ کھلیں گے۔

بیرونی ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کے طور پر سامنے کی جانب فل وِڈتھ لائٹ بار، زیادہ نمایاں فینڈرز اور باکسی باڈی سٹائل شامل کیا گیا ہے، جو گاڑی کو پہلے سے زیادہ رَگڈ اور سپورٹی شکل دیتا ہے۔

کابن میں بھی جدید انداز اپنایا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ پر بڑا مرکزی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ روایتی فزیکل کنٹرولز کی تعداد کم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرنٹ مسافروں کے لیے دو وائرلیس فون چارجرز اور دو USB-C پورٹس بھی موجود ہیں۔

ہنڈائی نے فی الحال گاڑی کے انجن اور دیگر مکمل تکنیکی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم نئے ٹوسان میں ہائبرڈ پاور ٹرین کا آپشن متوقع ہے۔

کمپیکٹ SUV کیٹیگری میں نئی ٹوسان کا مقابلہ ٹویوٹا RAV4، ہونڈا CR-V، نسان روگ اور شیورلیٹ ایکوینوکس جیسے مقبول ماڈلز سے ہوگا۔ نئی جسامت، اضافی اندرونی جگہ اور تازہ ڈیزائن کے ذریعے ہنڈائی کو امید ہے کہ ٹوسان مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کرے گی۔

ٹیگز: