Wed, September 16, 2026

انسٹاگرام نے کیپشن لمبائی کے حوالے سے الگورتھم پر واضح موقف دے دیا

انسٹاگرام نے کیپشن لمبائی کے حوالے سے الگورتھم پر واضح موقف دے دیا

  کیلیفورنیا: انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ کیپشن کی لمبائی کا انسٹاگرام پوسٹس کی رسائی یا رینکنگ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کئی کنٹینٹ کریئیٹرز اس بات پر الجھن میں تھے کہ کیا طویل کیپشنز ان کی پوسٹس کی پہنچ کو محدود کرتے ہیں یا نہیں، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیے گئے مواد کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں۔

موسیری نے انسٹاگرام اسٹوریز کے سوال و جواب کے سیشن میں واضح کیا کہ کیپشن کی لمبائی سے الگورتھم متاثر نہیں ہوتا اور لمبے یا مختصر کیپشنز کی بنیاد پر کوئی ترجیح نہیں دی جاتی۔