Wed, September 16, 2026

پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشیں بے نقاب کر دیں

پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازشیں بے نقاب کر دیں

راولپنڈی : پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ادارہ را کی مدد سے غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد قابض افواج کے اڈوں اور مورچوں کے آس پاس آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں اور لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلات میں خفیہ تربیتی کیمپوں میں مصروف عمل ہیں۔

ان اطلاعات کے مطابق یہ غیر ملکی دہشت گرد پشتو اور دری زبان میں بات چیت کرتے ہیں، اور ان کا مقصد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف کارروائی کرنا ہے یا پھر پاکستان کے خلاف جھوٹے فالس فلیگ آپریشنز انجام دینا۔

پاکستان نے اس معاملے پر ایک خاص انٹیلی جنس رپورٹ عالمی برادری کے سامنے پیش کی ہے اور دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مشکوک کیمپوں اور غیر ملکی دہشت گردوں پر نظر رکھے۔ پاکستان نے دوست ممالک کو بھی خط لکھ کر بھارت کی سازشوں کے خلاف خبردار کیا ہے تاکہ خطے میں امن کو بچایا جا سکے اور کشمیری عوام کے حقوق پر حملے روکنے میں مدد ملے۔

ٹیگز: