Wed, September 16, 2026

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آغاز آج سے

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آغاز آج سے

واشنگٹن : امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ ملائشیا کا چار روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کی قیادت کریں گے۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

یہ مذاکرات دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان اس سال کی ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم معاہدے کے تحت ہو رہے ہیں۔ چین اور امریکا اس دورے کے دوران مختلف تجارتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

ٹیگز: