Wed, September 16, 2026

آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو 78 برس مکمل، کشمیری یوم تاسیس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے

آزاد جموں و کشمیر کے قیام کو 78 برس مکمل، کشمیری یوم تاسیس تجدید عہد کے ساتھ منائیں گے

مظفرآباد : آج آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے قیام کو 78 برس مکمل ہو گئے ہیں، اور کشمیری عوام یہ دن تجدید عہد کے طور پر منائیں گے۔ اس موقع پر وہ تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

24 اکتوبر 1947 کو کشمیری عوام نے ظالم ڈوگرہ راج کے خلاف بغاوت کی اور ریاست جموں و کشمیر کے ایک حصے کو آزاد کر کے "آزاد جموں و کشمیر" کے نام سے اپنی حکومت قائم کی۔ اس دن کی اہمیت اس بات میں ہے کہ یہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد اور عزم کی علامت ہے۔

ماہر قانون ملک نصیر اعوان نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے، اور کشمیری آج بھی اس حصے کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزاد کشمیر سردار شوکت نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر کشمیری اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

آج کے دن کشمیری قوم کے حوصلے اور آزادی کی جدوجہد کو یاد کیا جائے گا اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز: