Wed, September 16, 2026

صدر ٹرمپ کی ایرانی بحریہ کی تباہی والی علامتی تصویر نے خطے میں جنگ کے خاتمے کی بحث چھیڑ دی

صدر ٹرمپ کی ایرانی بحریہ کی تباہی والی علامتی تصویر نے خطے میں جنگ کے خاتمے کی بحث چھیڑ دی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مبہم اے آئی تصویر نے واشنگٹن اور تہران کے مابین کسی بڑے سفارتی بریک تھرو کی افواہوں کو تیز کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگی صورتحال پر اہم ڈیل کے متوقع اعلان سے قبل ایک جنگی منظر نامے کی تصویر پوسٹ کی، جس پر 'الوداع' (Adios) لکھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے آج دونوں ممالک کے مابین جاری تنازع کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس یا اعلامیہ جاری کرنا تھا۔ تاہم، اس سے کچھ دیر قبل ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں سمندر کے اندر ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔

عالمی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین بیک چینل ڈپلومیسی میں مثبت پیشرفت دیکھی گئی ہے، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ دونوں فریقین جنگ بندی کے کسی معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔ اسی پس منظر میں صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے مناظر کو 'الوداع' کہنے کا بظاہر مطلب یہ لیا جا رہا ہے کہ اب جنگی کارروائیوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور دونوں ممالک ایک نئے پرامن آغاز کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ٹیگز: