کراچی :اداکارہ حرامانی نے انسٹاگرام پر اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ "بریانی میں فروٹ چاٹ کون کھاتا ہے؟" تو حرامانی نے جواب دیا کہ "مجھے میٹھا بہت پسند ہے، اسی لیے میں ایسا کرتی ہوں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں، کچھ ان کی معصومیت کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ حیران ہیں کہ وہ ایسی ترکیب کیوں استعمال کرتی ہیں۔