Wed, September 16, 2026

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا آڈٹ کرانے کے لیے تھرڈ پارٹی کو مقرر کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکیج کا آڈٹ کرانے کے لیے تھرڈ پارٹی کو مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2025 کے سلسلے میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی ہے تاکہ پیکیج کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بلا تفریق فراہم کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم فراہم کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں تمام دستاویزات مکمل ہیں۔ وزیراعظم نے سٹیٹ بینک آف پاکستان، نادرا اور دیگر ٹیک اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس پیکیج کے نفاذ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگز: