Wed, September 16, 2026

پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، محسن نقوی اور اسکندر مومنی کی ملاقات

پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، محسن نقوی اور اسکندر مومنی کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ایرانی صدر اور ان کے وفد کے دورۂ پاکستان کے موقع پر شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں جاری سفارتی کوششوں اور مشترکہ اعلامیے پر ایرانی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور باہمی احترام پر مبنی پالیسی کا حامی ہے۔

دونوں وزرائے داخلہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون، سرحدی روابط اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھیں گے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ٹیگز: