Wed, September 16, 2026

پاکستان اور ایران کا علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن اور استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار اور سفارتی اقدامات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: