Wed, September 16, 2026

  وزیراعلیٰ سندھ کا پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے پر اعتماد کا اظہار

  وزیراعلیٰ سندھ کا پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے پر اعتماد کا اظہار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے لیے کوئی بڑی مشکل نہیں ہے، لیکن اس کے لئے کچھ بنیادی مسائل پر قابو پانا ضروری ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے، جو اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے "اڑان پاکستان" کے ایجنڈے میں ایکسپورٹس کو بڑھانے کا مقصد تھا، لیکن بدقسمتی سے ان میں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کی پورٹس کی ترقی کے حوالے سے فکر کا ذکر کیا اور کہا کہ سامان کی منتقلی کے لیے ٹرکوں کے ذریعے صرف رات کا وقت دستیاب ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے مخصوص کرنے کی ضرورت ہے اور انرجی کے شعبے میں بہتری لانا ضروری ہے تاکہ ایکسپورٹس میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سڑکوں کا انفرااسٹرکچر بہتر نہ ہو تو اقتصادی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو اس بات پر تحفظات ہیں کہ پاکستان کے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر میں بہتری لائی جائے تاکہ اقتصادی ترقی میں تیزی لائی جا سکے۔

ٹیگز: