فلوریڈا:امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کرلی۔ شادی کی تقریب پام بیچ، فلوریڈا میں چھ دن تک جاری رہی، جس میں خاندان اور قریبی دوست شریک ہوئے۔
جوڑے کی ملاقات میلان کے فیشن شو 2024 میں ہوئی تھی اور ان کی منگنی جولائی میں ہوئی۔ شادی کے موقع پر وینس کی بہن، سرینا ولیمز نے یاٹ تحفے میں دیا اور کھانوں کا انتظام کیا۔