Wed, September 16, 2026

جاپان جونیئر اوپن سکواش: یحییٰ خان اور ابوبکر نے پاکستان کو دو طلائی تمغے دلادیے

جاپان جونیئر اوپن سکواش: یحییٰ خان اور ابوبکر نے پاکستان کو دو طلائی تمغے دلادیے

ٹوکیو : پاکستانی سکواش کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں 37ویں جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 میں قومی کھلاڑیوں نے دو گولڈ میڈلز حاصل کرلیے۔

جاپان میں منعقدہ جونیئر اوپن میں پاکستان کے دونوں نمائندوں نے اپنی اپنی کیٹیگری میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

انڈر 17 کیٹیگری میں یحییٰ خان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلہ عبور کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ دوسری جانب ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے لیے دوسرا طلائی تمغہ یقینی بنایا۔

دونوں نوجوان سکواش پلیئرز کی کامیابی کو پاکستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر جونیئر مقابلوں میں ایسی فتوحات مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوتی ہیں۔

پاکستانی سکواش کے لیے حالیہ دنوں میں یہ دوسری نمایاں کامیابی بھی ہے۔ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم نوجوان سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ٹائٹل جیت کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

ثنا بہادر اس سے پہلے میلبورن میں کھیلے گئے چیلنجر بینڈیگو اوپن سکواش ٹائٹل پر بھی قبضہ جما چکی ہیں، جس سے پاکستانی سکواش میں خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

ٹیگز: