Wed, September 16, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ، عالمی اجتماع کے انتظامات پر بات چیت

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ، عالمی اجتماع کے انتظامات پر بات چیت

رائیونڈ : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جماعت کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نومبر میں منعقد ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کے انتظامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ نے تبلیغی جماعت کی دین اسلام کی خدمت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویزے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مہمانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

محسن نقوی نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے مہمان ہمارے معزز مہمان ہیں اور ان کے لیے ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اجتماع کے منتظمین کو کامیابی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی توفیق دے۔

مولانا محمد احمد بٹلر نے کہا کہ سب کو اللہ کی طرف لوٹنا ہے اور ہمیں دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہی کامیابی کا راز ہے۔

ٹیگز: