Wed, September 16, 2026

ایران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 عسکریت پسند ہلاک اور 2 گرفتار

ایران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 عسکریت پسند ہلاک اور 2 گرفتار

تہران : ایران کے جنوبی مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 6 عسکریت پسند مار ڈالے اور 2 کو گرفتار کر لیا۔ یہ جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں جہاں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مارے گئے عسکریت پسند اسرائیل کے تھے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تربیت یافتہ تھے۔ ان میں سے ایک ایرانی تھا، باقی سب غیر ملکی تھے، تاہم ایرانی حکام نے ان کی شہریت کا اعلان نہیں کیا۔

یہ کارروائی اس کے فوراً بعد ہوئی ہے جب گزشتہ دنوں جنوب مشرقی ایران میں مسلح افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

ٹیگز: