تہران / اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ کی ابتر ہوتی صورتحال اور بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج سے اپنے اہم ترین دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ اپنے اس دورے میں پاکستان، عمان اور روس کی قیادت سے اہم مشاورت کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کے دورہ اسلام آباد کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ وہ یہاں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر بات چیت کی جائے گی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی کے اس دورے (اسلام آباد، مسقط اور ماسکو) کا مقصد درج ذیل نکات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔
عالمی سیاسی ماہرین عباس عراقچی کے اس دورے کو انتہائی "بر وقت اور حساس" قرار دے رہے ہیں۔ روس اور عمان جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران علاقائی بحران کے حل کے لیے کثیر الجہتی سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔