Wed, September 16, 2026

پاکستان کی مالیاتی محاذ پر بڑی جیت: یو اے ای کا تمام قرضہ واپس، 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل

پاکستان کی مالیاتی محاذ پر بڑی جیت: یو اے ای کا تمام قرضہ واپس، 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے ساتھ تمام مالیاتی حسابات بیباق کر دیئے ہیں۔ ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ ہی پاکستان نے یو اے ای کا تمام واجب الادا قرضہ اتار دیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ابوظہبی فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کے بعد یو اے ای کے قرضوں کا باب مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔پاکستان نے انتہائی مختصر عرصے میں یہ ادائیگیاں کیں۔ گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے، جس کے بعد مجموعی ادائیگیوں کا حجم 3.45 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ بروقت ادائیگیوں سے عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کو یہ مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگز: