Wed, September 16, 2026

ڈی جی والڈ سٹی کے عہدے سےکامران لاشاری نے استعفیٰ دیدیا

 ڈی جی والڈ سٹی کے عہدے سےکامران لاشاری نے استعفیٰ دیدیا

لاہور: ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوایا ہے، جو اس ادارے کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

اپنے استعفے میں کامران لاشاری نے لکھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز تھا کہ وہ اس اہم عہدے پر کام کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایمانداری سے پاکستان کے ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کی کوشش کی، مگر اب وہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے یہ ذمہ داری مزید نہیں سنبھال سکتے۔

ذرائع کے مطابق استعفیٰ کی اصل وجوہات میں شاہی قلعہ اور شالامار باغ جیسی تاریخی عمارتوں کو آثارِ قدیمہ کے حوالے کرنا، شادیوں کی تقریبات سے متعلق پرانے قواعد میں بغیر تبدیلی کے اجازت دینا، اور قدیم لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔ کامران لاشاری نے درخواست کی ہے کہ ان کا استعفیٰ والڈ سٹی ایکٹ 2012 کے تحت منظور کیا جائے۔

ٹیگز: