Wed, September 16, 2026

بھارتی اقدامات کا جواب دین کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

 بھارتی اقدامات کا جواب دین کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے اور بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں ہوگا جس میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے رویے، حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، اور بھارت کے ممکنہ "فالس فلیگ" آپریشن پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے، اٹاری بارڈر بند کرنے اور پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرنے جیسے فیصلوں کا جواب کیسے دیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز پاکستان پر الزام لگا کر سارک ویزے بند کرنے، پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دینے اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٍ

ٹیگز: