اسلام آباد: پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادؤسواف سکورسکی اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری خالد جمالی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران، رادؤسواف سکورسکی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، یہ دورہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جو پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔