Wed, September 16, 2026

پنجاب میں عید پر قربانی کی آلائشیں گلیوں میں پھینکنے پر پابندی؛ 50 ہزار روپے جرمانے کا قانون منظور

پنجاب میں عید پر قربانی کی آلائشیں گلیوں میں پھینکنے پر پابندی؛ 50 ہزار روپے جرمانے کا قانون منظور

لاہور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے بڑے اور سخت فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں عید کے لیے فول پروف صفائی پلان کو حتمی شکل دی گئی، جس کے تحت اب گلی، محلوں یا کسی بھی ممنوعہ جگہ پر قربانی کی باقیات اور آلائشیں پھینکنے پر 50 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکومتی احکامات پر عملدرآمد اور کڑی نگرانی کے لیے خصوصی ویجی لینس سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فیلڈ میں متحرک رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کی رہنمائی کے لیے ایک جامع عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عید پر صفائی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو 'ون گورنمنٹ یونٹ' کی طرح کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ مثالی صفائی برقرار رکھنے پر انعام اور ستائش کی جائے گی، جبکہ غفلت برتنے اور عوامی شکایات موصول ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت سزا کا عمل عمل میں لایا جائے گا۔

ٹیگز: