Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف پروگرام معیشت کو سہارا دے رہا ہے، صدر آصف زرداری

آئی ایم ایف پروگرام معیشت کو سہارا دے رہا ہے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی معیشت کو استحکام دے رہا ہے اور ہم عالمی مالیاتی ادارے کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

یہ بات انہوں نے اُس وقت کہی جب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد، جہاد اظہور کی سربراہی میں، ایوانِ صدر میں ان سے ملا۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو ہوئی۔

صدر زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف کا تعاون پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب وفد نے بھی پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ موجودہ پروگرام صحیح سمت میں جا رہا ہے۔

ٹیگز: