Wed, September 16, 2026

جڑواں شہروں میں ٹھنڈی ہوا، بارش نے گرمی بھگا دی!

جڑواں شہروں میں ٹھنڈی ہوا، بارش نے گرمی بھگا دی!

اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد موسلادھار بارش نے موسم کو دلکش اور خوشگوار بنا دیا۔

بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور میں 27 ملی میٹر جبکہ شمس آباد میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں نے بارش سے لطف اٹھایا اور گرم موسم سے نجات پر خوشی کا اظہار کیا۔

محکمہ واسا نے بتایا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح قابو میں ہے اور رین ایمرجنسی کے تحت تمام عملہ اور مشینری چوکنا ہے تاکہ کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی صبح سویرے ہلکی بوندا باندی ہوئی، لیکن وہاں گرمی کا زور برقرار رہا۔

محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا ہے کہ آج بھی کئی شمالی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں گرمی اور حبس کا راج جاری رہے گا۔

ٹیگز: