Wed, September 16, 2026

مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو وارننگ، سود کے خاتمے کا آخری وقت مقرر

مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو وارننگ، سود کے خاتمے کا آخری وقت مقرر

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر وہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرے تو انہیں عدالت کا سہارا لینا پڑے گا، جس کے بعد حکومت کے لیے حالات سخت ہو جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے 35 نکات میں سے حکومت کو 22 نکات تک محدود کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب مزید اصلاحات کی جائیں گی۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے مکمل خاتمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یکم جنوری 2028 کو اس کا حتمی نفاذ مقرر کیا ہے۔ اگر کوئی اپیل دائر کرتا ہے تو سپریم کورٹ ایک سال کے اندر فیصلہ دے گی۔

انہوں نے معاشرتی اقدار کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نکاح میں رکاوٹیں ڈالنا اور زنا کو سہولت دینا ناقابل قبول ہے۔ مولانا نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو بھی اب سنجیدگی سے لیا جانے کا اعلان کیا۔

ٹیگز: