Wed, September 16, 2026

مشترکہ اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی اور انسانی حقوق ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

مشترکہ اجلاس میں دانش سکولز اتھارٹی اور انسانی حقوق ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دانش اسکولز اتھارٹی بل، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل اور گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

دانش اسکولز اتھارٹی بل اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے جبکہ گھریلو تشدد سے متعلق بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ یہ تمام بل پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکے تھے تاہم صدر مملکت نے دستخط کیے بغیر انہیں واپس بھجوا دیا تھا، جس کے بعد مشترکہ اجلاس میں دوبارہ منظوری دی گئی۔

ٹیگز: