Wed, September 16, 2026

محدود وسائل کے باوجود بیٹے پر والدین کی کفالت فرض:لاہور ہائیکورٹ

 محدود وسائل کے باوجود بیٹے پر والدین کی کفالت فرض:لاہور ہائیکورٹ

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ صادر کیا ہے کہ بوڑھے اور محتاج والدین کی کفالت بیٹے پر لازمی ہے، چاہے اس کے مالی وسائل محدود ہی کیوں نہ ہوں۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا والدین کی کفالت سے انکار نہیں کر سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر والدین بے سہارا یا محتاج ہوں تو وہ اپنی ضروریات کے خرچے کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں تاکہ قانونی طور پر اپنا حق حاصل کر سکیں۔

عدالت نے اس فیصلے کے ذریعے والدین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا اور سماج میں بزرگ والدین کی دیکھ بھال کی قانونی ذمہ داری کو اجاگر کیا۔

ٹیگز: