کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 15 ارب 9 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 53 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اس کے نتیجے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 20 ارب 62 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے اختتام پر اس کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ 19 لاکھ ڈالر تھے۔