Wed, September 16, 2026

وفاق کا سندھ سے رابطہ، کینالز پر بڑھتے دباؤ کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ آمنے سامنے بیٹھنے کو تیار

وفاق کا سندھ سے رابطہ، کینالز پر بڑھتے دباؤ کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ آمنے سامنے بیٹھنے کو تیار

اسلام آباد: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر سندھ کی جانب سے شدید تحفظات اور مسلسل احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے بالآخر سندھ سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات طے پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اگر تاخیر ہوئی تو یہ کل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی مرکز پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ سندھ کے وسائل پر کسی بھی یکطرفہ فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا، اور کینالز منصوبہ صرف مشاورت اور اتفاق رائے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: