Wed, September 16, 2026

پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ہوں گی، عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع

پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ہوں گی، عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے دن سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے باہر ادا کی جائیں گی۔ دنیا بھر سے اہم رہنماؤں نے اس موقع پر شرکت کی تصدیق کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور ارجنٹائن کے صدر رسومات میں شریک ہوں گے۔ اسی طرح فرانس اور یوکرین کے صدور کی آمد بھی متوقع ہے۔ نئے پوپ کے انتخاب کا عمل مئی کے شروع میں شروع ہو گا، جس میں دنیا بھر کے اہم کارڈینلز حصہ لیں گے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی اس عمل میں شریک ہوں گے اور ووٹ ڈالنے کے لیے روم جائیں گے۔ کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ رومن کیتھولک چرچ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ٹیگز: