Wed, September 16, 2026

سپارکو کا نیا خلائی مشن: اکتوبر میں ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگا

سپارکو کا نیا خلائی مشن: اکتوبر میں ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہوگا

اسلام آباد:پاکستان کی خلائی تحقیقاتی تنظیم سپارکو آئندہ ماہ جدید ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کرنے جا رہی ہے، جس سے ملک کو معدنی ذخائر کی تلاش، زراعت، ماحولیات اور قدرتی آفات کی نگرانی میں اہم پیش رفت حاصل ہوگی۔

یہ اعلان چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے لاہور میں جاری ایک بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔ ان کے مطابق نیا سیٹلائٹ زمین کی سطح سے مختلف طول موجوں کی روشنی کا تجزیہ کر کے پودوں، پانی، مٹی اور معدنیات کے بارے میں انتہائی باریک اور درست معلومات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ سے پاکستان کو معدنی وسائل کی نقش بندی میں خود کفالت حاصل ہوگی اور وہ سروے جو پہلے برسوں میں اور کروڑوں روپے سے مکمل ہوتے تھے، اب چند دنوں اور کم لاگت میں ممکن ہو جائیں گے۔

لاہور میں جاری یہ پانچ روزہ ورکشاپ انٹرا اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ازنیٹ) کے تحت منعقد ہو رہی ہے، جس میں عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس اور سینیگال سمیت کئی اسلامی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔

ٹیگز: