Wed, September 16, 2026

افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکہ کو دینے سے صاف انکار کر دیا

افغانستان نے بگرام ایئربیس امریکہ کو دینے سے صاف انکار کر دیا

کابل : افغانستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنا ایک انچ بھی امریکی فوج کو نہیں دے گا، خاص طور پر بگرام ایئربیس کے حوالے سے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان زمین پر کسی غیر ملکی فوج کی اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے امریکہ انہیں تسلیم بھی کر لے۔

انہوں نے امریکہ کی طرف سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی بات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام کہ چین نے اس پر قبضہ کر لیا ہے، بے بنیاد ہے۔ افغانستان اپنی آزادی کا تحفظ کرے گا اور کسی بیرونی قبضے کو قبول نہیں کرے گا۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر افغانستان بگرام ایئر بیس واپس نہیں دیتا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے بگرام ایئر بیس بنایا ہے اور وہ اسے واپس لینا چاہتا ہے کیونکہ یہ جگہ چین کے جوہری ہتھیار بنانے والی جگہ کے بہت قریب ہے۔

ٹرمپ نے پہلے بھی کہا تھا کہ امریکہ کو طالبان کو بگرام ایئر بیس مفت میں نہیں دینا چاہیے تھا اور اب وہ اسے واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں جب غیر ملکی فوجیں افغانستان سے نکلیں تو امریکہ نے 20 سال کے بعد بگرام ایئر بیس افغان حکام کو سونپ دیا تھا۔

ٹیگز: