لاہور:وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا انتظام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قیدی کی مرضی کے بغیر ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے اب تک 420 اور اہل خانہ سے 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
وزیراطلاعات نے سابق وزیر قانون سہیل آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قانون کی تعلیم دینے سے پہلے انہیں خود قانون پڑھنا چاہیے، کیونکہ ہر ہفتے جیل کے باہر جلسے کیے جاتے ہیں۔